آریان خان

آریان خان کی رہائی کے احکامات جاری

ویب ڈیسک : منشیات کیس میں گرفتار بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان کی رہائی کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ گزشتہ روز ممبئی ہائیکورٹ نے آریان خان کی ضمانت منظور کی تھی تاہم ضمانت کے طریقہ کار میں تاخیر کی وجہ سے آریان کو مزید ایک دن جیل میں رہنا پڑا۔

لوگ شہرت کیلئے کچھ بھی کرسکتے ہیں، فیروز خان

بھارتی میڈیا کے مطابق عدالت سے جاری رہائی کے احکامات کی کاپی مقررہ وقت پر جیل پہنچائی جانی تھی تاہم ایسا نہ ہونے کی وجہ سے ان کی رہائی عمل میں نہ آسکی تھی۔ تاہم اب آریان خان کی رہائی کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں اور مقامی وقت کے مطابق انہیں صبح 10 بجے سے دوپہر 12 بجے کے درمیان کسی بھی وقت رہا کر دیا جائے گا۔ آریان خان کی رہائی کے موقع پر آرتھر روڈ جیل کے ہاہر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا ہے جبکہ شاہ رخ کے بیٹے کو دیکھنے کے لیے ان کے چاہنے والوں کی بڑی تعداد بھی موقع پر موجود ہے۔

مزید پڑھیں:  حق نہ دیا گیا تو اسلام آباد پرقبضہ کرلیں گے،علی امین گنڈاپور
مزید پڑھیں:  فورسز کا پشین میں آپریشن، 3دہشت گرد مارے گئے

واضح رہے جمعے کو اداکارہ جوہی چاولہ نے ایک لاکھ انڈین روپے کے ضمانتی مچلکوں پر دستخط کرکے عدالت میں جمع کرادیے اور آریان خان کی ضامن بنیں۔