آریان خان

آریان خان رہا ہوگیا

ویب ڈیسک: بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کے بیٹے کو 28 دن بعد جیل سے رہائی مل گئی۔ شاہ رخ خان آریان خان کو لینے ممبئی کی آرتھر جیل پہنچے، ممبئی آرتھر جیل میں قید آریان خان گھر کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔ آریان خان کی ممبئی کی آرتھر جیل سے رہائی کے موقع پر جیل کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات تھے اور آریان کو جیل سے لینے کے لیے شاہ رخ کے محافظ جیل پہنچے تھے۔

آریان خان کی رہائی کے احکامات جاری

بھارتی میڈیا میں آریان خان کی رہائی کے بعد جیل سے باہر آنے کے خصوصی مناظر سامنے آئے جس میں آریان کو شاہ رخ کے محافظوں نے سخت سکیورٹی میں فوری طور پر گاڑی میں بٹھایا اور ان کے رہائش گاہ منت لے کر روانہ ہوگئے، رہائی کے سلسلے میں شاہ رخ کے مداحوں کی بڑی تعداد ان کی رہائش گاہ کے باہر موجود تھی جنہوں نے آریان کے گھر آنے پر خوشی کا اظہار کیا۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ آریان خان کی رہائی کی خوشی میں ان کی رہائش گاہ منت کو سجایا گیا ہے۔