پیٹرولیم مصنوعات

پیٹرولیم مصنوعات میں ایک بار پھر بڑے اضافے کا امکان

ویب ڈیسک (سلام آباد) یکم نومبر سے ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یکم نومبر سے پیٹرول ساڑھے 6 روپے فی لیٹر تک مہنگا ہونے کا امکان ہے جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے تک اضافہ متوقع ہے تاہم پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل پیٹرولیم لیوی اور جی ایس ٹی پر انحصار کرے گا۔ اس وقت ایک لیٹر پیٹرول پر لیوی 5 روپے 62 پیسے اور ایک لیٹر ڈیزل پر لیوی 5 روپے 14 پیسے ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کی وجوہات 26 اکتوبر تک ڈالر اور خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہے۔وزارتِ خزانہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ وزیر اعظم عمران خان کی مشاورت سے کرے گی۔

بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کی تیاری

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے پیٓٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین 15 روز کے لیے ہوتا ہے، 15 اکتوبر کو بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے 44 پیسے فی لیٹر تک اضافہ کیا گیا تھا۔