آصف علی

جیت کے بعد آصف علی نے قرآن پاک کی آیت شیئر کر دی

ویب ڈیسک : ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں افغانستان کے خلاف میچ میں ناقابلِ شکست اننگز کھیلنے والے آصف علی نے اپنی کامیابی کے بعد قرآن پاک کی آیت سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

آصف علی نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹ میں قرآن پاک کی آیت لکھی کہ ’اور اللّہ تعالیٰ جسے چاہے عزت دے اور جسے چاہے ذلت دے۔‘قومی کرکٹر نے اپنےپیغام میں لکھا کہ ’میری کامیابی صرف اللّہ تعالیٰ کی طرف سے ہے۔‘

مزید پڑھیں:  ساجد اور نعمان کی عمدہ بولنگ، کیربینز کی پہلی اننگز 137پر تمام
مزید پڑھیں:  ملتان ٹیسٹ: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 251رنز کا ہدف دیدیا

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آصف علی نے اپنی تصویر شیئر کی جوکہ گزشتہ روز اُنہیں ’پلیئر آف دی میچ‘ ملنے پر لی گئی تھی۔
خ
یال رہے کہ گزشتہ رات افغانستان سے میچ میں آصف علی نے 19ویں اوور میں چار چھکے لگا کر پاکستان کو فاتح بنا دیا ۔