جنوبی افریقہ بمقابلہ سری لنکا

جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو سنسنی خیز میچ میں شکست دے دی

ویب ڈیسک: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم میچ میں جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔ جنوبی افریقہ نے سری لنکا کی جانب سے 142 رنز کا ہدف 6 وکٹوں پر آخری اوور میں حاصل کرلیا۔
ڈیوڈ ملر نے آخری اوور میں 2 چھکے لگا کر میچ کا پھانسہ ہی پلٹ دیا، باواما نے سب سے زیادہ 46 رنز بنائے۔ سری لنکا کے ہاسارنگا ڈی سلوا نے تین جبکہ چمارا نے دو شکار کیے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹی 20 بارش کی نذر

شارجہ میں کھیلے جارہے میچ میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو بیٹنگ کی دعوت دی، سری لنکا کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 142 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ اوپنر کوشل پریریا بغیر کوئی رن بنائے آوٹ ہو گئے جبکہ اسالانکا صرف 21 رنز بنا سک، جنوبی افریقا کی مظبوط بولنگ لائن کے سامنے سری لنکا کا کوئی بھی کھلاڑی زیادہ دیر کریز پر ٹک سکا، صرف اوپنر نسانکا نے 72 رنز کی اننگز کھیلی۔
جنوبی افریقا کی جانب سے تبریز شمسی اور ڈوائن پریٹوریس نے 3، 3 جبکہ نوکیا نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین آج پہلا ٹاکرا ہوگا