ویب ڈیسک: وفاقی حکومت نے کالعدم جماعت تحریک لبیک ٹی ایل پی سے مذاکرات کے لیے علما مشائخ کی 12 رکنی کمیٹی بنادی۔
وزیراعظم عمران خان سے بنی گالہ میں 31 سے زائد علماء نے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیر داخلہ شیخ رشید اور وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری بھی موجود تھے۔ وزیراعظم نے رحمت اللعالمین اتھارٹی سے متعلق آگاہ کیا۔ ملاقات کے دوران کالعدم ٹی ایل پی کے احتجاج سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد علمائے کرام کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر مذہبی اُمور پیر نور الحق قادری نے کہا علماء کرام نے وزیراعظم سے ملاقات کی، تمام معاملے کے پُرامن حل کے لیے اپنے تعاون کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے ان سے کہا کہ ہم نے ہمیشہ سنجیدہ مذاکرات کو ویلکم کیا ہے، ملک کو خون خرابے سے بچانے کے لیے آپ کی رائے کا احترام کیا جائے گا۔ریاست کی رٹ پر سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، امن اور سلامتی سب کے مفاد میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ 12 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی ہے جو حکومت اور کالعدم جماعت کی قیادت سے رابطے میں ہے۔ مزید کہا کہ ہم پُرامید ہیں کہ علماء کی شراکت سے بہتری کی فضا بن جائے گی۔
نور الحق قادری نے کہا وزیراعظم عمران خان ہر بحران سے نکلنا جانتے ہیں، ان کی باڈی لینگویج میں ہمیشہ سکون ہوتا ہے۔ کہا کہ وزیراعظم پر امید ہے جلد کوئی راستہ نکلے گا، رٹ کی بحالی کے لئے ریاست کا اپنا موقف ہے۔ وزیراعظم نے اُمید کا اظہار کیا مذکرات کا نتیجہ نکلے گا۔
Load/Hide Comments