کرس ووکس کا شاندار کیچ

کرس ووکس کا ناقابل یقین کیچ، ویڈیو جاری

ویب ڈیسک: ٹی ٹوئنٹی کپ 2021 کے سپر 12 مرحلے کے سپر مقابلے جاری جاری ہیں، گروپ ون میں آج آسٹریلیا اور انگلینڈ کے  دوران کرس ووکس نے اسٹیو اسمتھ کا   نا ناقابل یقین کیچ پکڑا جس کی ویڈیو آئی سی سی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کردی۔

مزید پڑھیں:  کیربینز کیخلاف ناقص کارکردگی، نئی ویمنز سلیکشن کمیٹی تشکیل

اس میچ کے دوسرے اوور میں انگلینڈ کے کھلاڑی کرس ووکس نے آسٹریلین بیسٹمین اسٹیو اسمتھ  کا ناقابل یقین کیچ تھاما، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ  کرس جارڈن کے دوسرے اوور میں کرس ووکس نے اسٹیو اسمتھ کا شاندار کیچ پکڑ کر دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کرس ووکس کیچ پکڑنے کی پوزیشن میں نہیں تھے اور گیند ان کے سر کے اوپر سے جارہی تھی لیکن انہوں نے قدموں کا استعمال کرتے اچھل کر ہوا میں جاتی ہوئی گیند کودبوچ لیا۔

مزید پڑھیں:  ویسٹ انڈیز کیخلاف کھلاڑی پلان کے مطابق نہ کھیل سکے، ہیڈ کوچ