حرامانی

کِنگ گھر آگیا ہے: حرا مانی بھی خوش

ویب ڈیسک: پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی جیل سے رہائی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔


حرا مانی نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر آریان خان کے لیے اسٹوری شیئر کی جس میں اُنہوں نے اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔ اداکارہ نے اپنی انسٹا اسٹوری میں کہا کہ ‘زور دار تالیاں کیونکہ بادشاہ باہر آگیا ہے۔’اُنہوں نے کہا کہ ‘شاہ ہمیشہ سے ہی خانز کے لیے رُخ رہے ہیں۔’حرا مانی نے مزید کہا کہ ‘بھئی! ہم تو شاہ رخ خان کے مداح ہیں اور مرتے دم تک رہیں گے۔

آریان خان رہا ہوگیا
واضح رہے کہ ممبئی کروز شِپ منشیات کیس میں گرفتار بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو گزشتہ روز ممبئی کی آرتھر روز جیل سے ضمانت پر رہا کیا گیا، منّت پہنچنے پر شاہ رخ خان کے مداحوں نے ڈھول کی تھاپ میں آریان خان کا استقبال کیا۔