عاصم اظہر

عاصم اظہر بھی بابر اعظم کا جذبہ دیکھ کر جذباتی

ویب ڈیسک: پاکستان میوزک انڈسٹری کے نوجوان گلوکار عاصم اظہر بھی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا حوصلہ اور جذبہ دیکھ کر جذباتی ہوگئے۔عاصم اظہر نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ ‘بابر اعظم پاکستان کی شان کے لیے لڑ رہے ہیں جب کہ ان کی والدہ تینوں میچوں کے دوران وینٹی لیٹر پر تھیں۔

اداکار عدنان صدیقی کا شعیب اختر کی حمایت میں ٹویٹ

گلوکار نے کہا کہ ‘یہ افسوسناک خبر سُن کر میری آنکھیں نم ہوگئیں۔’اُنہوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ ‘ایسے ہیروز کے لیے ہم نے کیا کیا؟’عاصم اظہر نے مزید کہا کہ ‘میری دُعا ہے کہ بابر اعظم کی والدہ سمیت دُنیا کی تمام مائیں تندرست رہیں، آمین۔

واضح رہے کہ کپتان بابر اعظم کے والد نے سوشل میڈیا پر جاری پوسٹ میں انکشاف کیا کہ پاک بھارت میچ کے دوران بابر اعظم کی والدہ وینٹی لیٹر پر تھیں، وہ بیٹے کو سپورٹ کرنے اسٹیڈیم اس لیے گئے تاکہ بابر کمزور نہ پڑ جائے۔اعظم صدیقی نے مزید کہا کہ بابر شدید پریشانی میں یہ تینوں میچز کھیلا۔