ابرارالحق

ابرارالحق نے ”بیگم شک کرتی ہے ”کا پس منظر بتا دیا

ویب ڈیسک : گلوکار ابرار الحق نے کہا ہے کہ نئے گانے ”بیگم شک کرتی ہے”کی بڑی وجہ دنیا میں سب سے زیادہ سنی جانے والی بچوں کی مقبول ترین ” بیبی شار ڈو ڈوڈو”سے متاثرہونا ہے۔

ابرارالحق نے کچھ عرصہ قبل بچوں کی تربیت کے حوالے سے ”بیبی شارک”کا ہی حوالہ دیتے ہوئے مائوں کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ ابرارالحق نے اس حوالے سے کہا ہے کہ موسیقی تفریح کیلئے ہوتی ہے اور اس میں معاشرے کے مختلف عناصر ہیں،میرے گانے اکثرحقیقت پرمبنی ہوتے ہیں جیسے کہ بیگم شک کرتی ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ ایسا کہاں نہیں ہوتا؟۔ابرار نے مزید کہا کہ ہم ایک ٹیلی ویژن شومیں بیبی شارک پرگفتگوکررہے تھے اور دوست نے مشورہ دیا کہ ہم اس پرایک گانا بنائیں ، یہ خالصتا تفریح کے لیے تھا۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن
مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن

عاصم اظہر بھی بابر اعظم کا جذبہ دیکھ کر جذباتی
انہوں نے نیا گاناپسند کرنے والے مداحوں کا شکریہ ادا کیا ۔بیگم شک کرتی ہے کو ابرارالحق نے خود لکھا اور کمپوز کیا ہے جبکہ ڈائریکشن ماریہ راجپوت کی ہیں۔ گانے کی میوزک ویڈیوکو یو ٹیوب پراب تک 7 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔