بلدیاتی انتخابات

بلدیاتی انتخابات کا عمل شروع ،عوامی نوٹس آج لگے گا

ویب ڈیسک : خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے لئے عوامی نوٹس برائے کاغذات نامزدگی آج لگے گا ۔ 4 سے 8 نومبر تک سے بلدیاتی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جاسکیں گے جو 22 نومبر تک واپس لئے جاسکیں گے۔ الیکشن کمیشن سے امیدواروں کو انتخابی نشانات 23 نومبر کو جاری ہونگے ۔ پہلے مرحلے میں صوبے کے 17 اضلاع میں 19 دسمبر کوبلدیاتی انتخابات ہونگے۔ ان اضلاع میں بونیر ،باجوڑ ،مردان ،صوابی، پشاور، نوشہرہ، کوہاٹ ،کرک،ڈی آئی خان ،بنوں،ٹانک ،ہری پور، خیبر، مہمند ،چارسدہ ،ہنگو اور لکی مروت شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  ڈی آئی خان میں فائرنگ، 4کسٹم اہلکاروں سمیت6افراد جاں بحق