سکیورٹی گارڈز

ایل آر ایچ سے 100 سکیورٹی گارڈز فارغ

ویب ڈیسک: لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور سے ایک ہی دن میں ایک سو سکیورٹی گارڈز کو ملازمت سے فارع کردیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اس سلسلے میں ایک سکیورٹی کمپنی سے معاہدہ کر لیا گیا ہے جس کی روشنی میں نئی سکیورٹی تعینات کی جائے گی۔

واضح رہے کہ لیڈی ریڈنگ ہسپتال سے اتنے بڑے پیمانے پر ایک ہی روز میں سکیورٹی گارڈ فارغ کرنے پر ملازمین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
اس بارے میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کے ترجمان نے رابطے پر بتایا ہے کہ ہسپتال سے کسی مستقل سکیورٹی گارڈ کو ملازمت سے فارغ نہیں کیا گیا ہے بلکہ انتظامیہ نے جن ملازمین کو ملازمت سے فارغ کیا ہے اس سکیورٹی کمپنی کے ساتھ ہسپتال کی سکیورٹی کیلئے کیا گیا معاہدہ ختم ہوگیا ہے جس کی وجہ سے کمپنی کے سٹاف کو ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی کارروائی پر فیصلہ کن جواب دیں گے ،ایران
مزید پڑھیں:  اسرائیل سے معاہدے کیخلاف احتجاج:گوگل نے 28ملازمین کو نکال دیا


معاہدہ کے وقت تحریر کیا گیا تھا کہ کمپنی کے ساتھ معاہدہ ختم ہونے کی صورت میں سکیورٹی گارڈز کو ملازمت سے فارغ کرنا ہسپتال انتظامیہ کے اختیار میں ہوگا انہی اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے سکیورٹی گارڈز کو ملازمت سے فارغ کیا گیا ہے اس مقصد کیلئے ایک اور سکیورٹی کمپنی کے ساتھ معاہدہ کی منصوبہ بندی کر لی گئی ہے جس کے تحت جلد ہی نئے اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔