وینا ملک

اداکارہ وینا ملک شوبز میں دوبارہ متحرک

ویب ڈیسک: اداکارہ وینا ملک شوبز کی دنیا میں دوبارہ متحرک ہونے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کی ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کا اکاؤنٹ چلانے اور اردو املا کے لیے اپنی ٹیم سے مدد لیتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ تاہم اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ ان کا ٹوئٹر اکائونٹ کوئی اور چلاتا ہے تو وہ ایسا سمجھتا رہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن

پاکستانی ہم جیسے ہیں ، سارہ علی خان

وینا ملک نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان ایماندار شخص ہیں، لیکن میری ان کی کابینہ کے بارے میں یہ رائے نہیں ہے۔ اس سے قبل وینا ملک ایک پروگرام کے دوران کہہ چکی ہیں کہ ان کے ٹوئٹس میں سوچ ان کی ہوسکتی ہے لیکن ضروری نہیں الفاظ بھی ان کے ہوں۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ان کے خیالات درحقیقت عوام کے ہوتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن