شوکت ترین

آئی ایم ایف سے معاہد ہ دو تین دن کی بات

ویب ڈیسک: مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات طے پاگئے ہیں ، معاہدہ اسی ہفتے ہو جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ شوکت ترین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات طے ہوگئے ہیں ، آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ اسی ہفتے ہو جائے گا، میں تو اس حوالے سے ایک دو روز کی بات کر رہا ہوں۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا:بیوٹی پارلرز اور شادی ہالزپر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

شوکت ترین کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک سے متعلق قانون کیلئے آئینی ترامیم کی ضرورت ہے، آئینی ترمیم کیلئے ہمارے پاس دو تہائی اکثریت نہیں ہے، آئی ایم ایف کو یہی بات سمجھانے کی کوشش کی ہے۔ نیشنل بینک پر سائبر حملے کے حوالے سے مشیر خزانہ نے کہا کہ ایف بی آر ، نیشنل بینک کے بعد مزید سائبر حملوں کاخدشہ ہے، دشمن ملک ہمارے پڑوس میں بیٹھا ہے، سرکاری ملازمین کی تنخواہیں لیٹ نہیں ہوں گی، صورت حال پر قابو پا لیا گیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مہنگائی پر قابو پانے کیلئے ٹارگٹڈ سبسڈی دیرہے ہیں، مہنگائی ایک عالمی مسئلہ ہے، عالمی قیمتیں میرے کنٹرول میں نہیں ہیں، ڈالر کیا ایکسچینج ریٹ کے حوالے سے گورنر اسٹیٹ بینک بتائیں گے۔

مزید پڑھیں:  آپریشن رجیم میں سعودی عرب کا کردار نہیں تھا، عمران خان