اصغر افغان کی ریٹائرمنٹ

اصغر افغان کی ریٹائرمنٹ کے فیصلے کو تسلیم کرنا مشکل ہے، راشد خان

ویب ڈیسک: افغانستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان اسپنر راشد خان نے کہا ہے کہ اصغر افغان کی ریٹائرمنٹ کے فیصلے کو تسلیم کرنا مشکل ہے۔ انہوں نے اصغر افغان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے کہا کہ اصغر افغان کی خدمات کا اعتراف کرنے کے لیے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔

راشد خان نے لکھا کہ لیجنڈری اصغر افغان کی ریٹائرمنٹ کے فیصلے کو قبول کرنا میرے لیے بہت مشکل ہے، وہ مجھ سمیت موجودہ تمام نوجوانوں کے لیے رہنما رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغان کرکٹ بورڈ کے لیے ان کی مثالی خدمات کا شکریہ ادا کرنے کیلئے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔ راشد خان نے کہا کہ ہمیں ٹیم میں ان کی کمی محسوس ہوگی۔

مزید دیکھیں :   رونالڈو کی فالج سے متاثرہ ایرانی فنکارہ سے ملاقات