اصغر افغان

پاکستان سے شکست پربڑی تکلیف ہوئی

ویب ڈیسک: افغانستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اصغر افغان نے گزشتہ روز کھیلے جانے والے اپنے کیرئیر کے آخری انٹرنیشنل میچ کے بعد انٹرویو دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے بین الاقوامی کرکٹ سے اچانک ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا کیونکہ پاکستان سے ہارنے پر بہت زیادہ تکلیف ہوئی۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کیخلاف ونڈے سیریز کیلئے پیٹ کمنز کینگروز سکواڈ کے کپتان مقرر

اصغر افغان کی ریٹائرمنٹ کے فیصلے کو تسلیم کرنا مشکل ہے، راشد خان

ایک سوا ل پر اصغر افغان نے کہا کہ پاکستان کے خلاف شکست سے مجھ سمیت پوری ٹیم کو بہت زیادہ تکلیف ہوئی اور اسی وجہ سے میں نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اْن کی ریٹائرمنٹ کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ وہ افغانستان کے نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میرے لیے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرنا آسان نہیں تھا کیونکہ کرکٹ سے میری بہت سی یادیں وابستہ ہیں۔

مزید پڑھیں:  دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ