ڈیرن سیمی

براہِ کرم! کوئی 911 پر کال کرے

ویب ڈیسک: ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ڈیرن سیمی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں بھارت کی عبرتناک شکست کے بعد سوشل میڈیا پر طنزیہ پیغام جاری کردیا۔

پاکستان سے شکست پربڑی تکلیف ہوئی

ڈیرن سیمی نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ میں نے ابھی ابھی اپنی پلے لِسٹ سے یہ گانا سْنا ہے۔ براہِ کرم! کوئی 911 پر کال کرے، میں مصیبت میں ہوں، میں واقعی بڑی مصیبت میں ہوں۔ ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے اپنے ٹوئٹ میں جو گانا لکھا، یہ ہیٹی کے معروف ریپر ‘وائکلف جین’ کا گانا ہے۔

مزید پڑھیں:  سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان
مزید پڑھیں:  بابر اعظم کو ایک بار پھر کپتان قومی ٹیم بنائے جانے کا امکان

دوسری جانب 911 امریکا میں مشکل وقت میں مدد کے لیے ملایا جانے والا نمبر ہے۔ ڈیرن سیمی کے اس طنزیہ ٹوئٹ پر شائقینِ کرکٹ کی جانب سے میمز کا سمندر اْمنڈ آیا ہے جس میں وہ بھارت کی ٹرولنگ کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔