بچہ قتل

اڑھائی سالہ لاپتہ بچے کی نعش نہر سے برآمد

ویب ڈیسک: چارسدہ میں تھانہ مندنی کی حدود میں گھر سے پانچ دن قبل لاپتہ ہونے والے اڑھائی سالہ بچے کی نعش مل گئی ۔ کم سن ولید کی نعش قریبی ندی سے برآمدہوئی جو27 اکتوبر کو گھر سے نکلنے کے بعد لاپتہ ہوئے تھے ۔ پولیس کے پاس درج گمشدگی رپورٹ کے مطابق بچے کے لاپتہ ہونے کا پرچہ27 اکتوبر کو کو تھانہ مندنی  میں درج کیا گیا تھا۔بچے کے مردہ جسم پربظاہر کسی قسم کے تشدد کے نشانات نہیں پائے گئے ۔پولیس نے مزیدتفتیش کے لئے نعش کو پوسٹ مارٹم ہسپتال منتقل کر دیا۔

مزید پڑھیں:  مولانا فضل الرحمن کو احتجاج خیبر پختونخوا میں کرنا چاہئے،بلاول