اےایس آئی قتل

متھرا میں اے ایس آئی عدالت سے واپسی پر قتل

ویب ڈیسک: چارسدہ کے تھانہ سرو میں تعینات اے ایس آئی امتیاز خان کو پشاور کے تھانہ متھرا کی حدودمیں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے شہید کر دیا۔ذرائع کے مطابق شہید ہونے والے اے ایس آئی امتیاز خان مسنگ پرسن کے سلسلے میں پشاور ہائی کورٹ سے واپس تھانہ سر و جا رہے تھے ۔ واقعے کے بعدایس ایس پی آپریشنز ہارون رشید،ایس ایس پی انوسٹی گیشن اور ایس پی رورل بھی جائے وقوعہ پر موجود تھے ۔ ایس ایس پی آپریشنز نے تفتیشی عمل کا جائزہ لیا۔ انہوں نے تفتیشی ٹیم کو باریک بینی سے تمام پہلوئوں کو مد نظر رکھنے کی ہدایت کی ۔

مزید پڑھیں:  بٹگرام:پلاسٹک و کراکری کی دکان میں آتشزدگی ،کروڑوں کا نقصان