ویب ڈیسک: ایل پی جی کی قیمت میں 13روپے فی کلو اضافہ کا اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے باعث گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 156 روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 599 روپے اضافہ ہوگیا اور ایل پی جی غریب صارفین کی پہنچ سے دور ہو گئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی ایک کلوگرام کی نئی قیمت 216 روپے 89 پیسے مقرر کی گئی ہے، ایل پی جی کا 11.8 کلو کا گھریلو سیلنڈر 155 روپے 80 پیسے مہنگا کیا گیا ہے، جس کے بعد گھریلو سیلنڈر کی نئی قیمت 2559 روپے 35 پیسے ہوگئی، جب کہ اکتوبر میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 2403 روپے 55 پیسے کا تھا۔