وزیراعظم عمران خان

کورونا سے نمٹنے کیلئے مثالی اقدامات اٹھائے، وزیراعظم

ویب ڈیسک: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت نے کورونا وباء سے نمٹنے کے لیے مثالی اقدامات اٹھائے۔

وزیر اعظم عمران خان سے ان کی معاشی ٹیم نے ملاقات کی، وزیر اعظم کو بین الاقوامی مارکیٹ میں مہنگائی اور بڑھتی ہوئی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر بریفنگ دی۔

مزید پڑھیں:  حلقہ پی بی 50 قلعہ عبداللہ سے اے این پی امیدوار زمرک خان اچکزئی کامیاب

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کورونا وباء اور بین الاقوامی مارکیٹ میں انتہائی تیزی سے بڑھتی ہوئی اشیاء خورد ونوش اور پیٹرولیم قیمتوں کے باوجود حکومت قیمتوں کو کم رکھنے کے لیے اقدامات اٹھا رہی ہے، معاشی ترقی کے لیے اہم میکرو اکنامک اعشاریوں کے استحکام پر بھر پور توجہ مرکوز ہے، وزیراعظم عمران خان  نے عام آدمی کو ریلیف دینے کے لیے ہر ممکن اقدامات پر عملدارمد یقینی بنانے کی ہدایت  بھی دی ۔

مزید پڑھیں:  ایرانی صدر ابراہیم رئیسی لاہور پہنچ گئے، پرتپاک استقبال