وزیراعظم عمران خان ملاقات

وزیراعظم سے غیر ملکی لیجنڈز کی ملاقات

ویب ڈیسک: وزیر اعظم عمران خان سے ویسٹ انڈیز کے سابق لیجنڈ کھلاڑی ویو رچرڈز اور برطانوی ٹیم کے سابق کپتان ڈیوڈ گوور کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں ملکی کرکٹ کے فروغ ، کھلاڑیوں کیلئے سہولیات اور مواقع فراہم کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  ملک بھر میں حج فلائٹ آپریشن کا آغاز 9مئی سے ہو گا

ملاقات کےدوران وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں،حکومت نوجوان کھلاڑیوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہر علاقے میں کھیلوں کے میدان بنانے کی ہدایات دی ہیں ،کھیل کے میدان بننے سے نوجوانوں کو صحت مند تفریح کے مواقع ملیں گے۔
ملاقات کے دوران دونوں کرکٹرز ویو رچرڈز اور ڈیوڈ گوور نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے حالیہ میچز میں پاکستان ٹیم کی کارکردگی کی تعریف کی۔

مزید پڑھیں:  سندھ کابینہ کے مزید 8 وزراء کی حلف برداری آج ہوگی