shoukat tareen

آئی ایم ایف سے معاملات طے، معاہدہ اسی ہفتے ہو جائے گا، شوکت ترین

ویب ڈیسک: مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات طے پا گئے ہیں ، آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ اسی ہفتے ہو جائے گا۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیر خزانہ شوک ترین نے کہا کہ مہنگائی پر قابو پانے کے لیے ٹارگٹڈ سبسڈی دے رہے ہیں، مہنگائی ایک عالمی مسئلہ ہے، کورونا کے باعث صنعت و تجارتی شعبے کو مسائل کا سامنا رہا اور مصنوعات کی سپلائی چین متاثر ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ عالمی قیمتیں میرے کنٹرول میں نہیں ہیں، ڈالر کےایکسچینج ریٹ کے حوالے سے گورنر اسٹیٹ بینک بتائیں گے۔ پاکستان کسٹم کے جدید طریقہ کار سے تجارت کو شفاف بنانے میں مدد ملے گی، سنگل ونڈو سے منی لانڈرنگ کے خاتمے میں بڑی مدد ملے گی۔

اسٹیٹ بینک سے متعلق قانون کے لیے آئینی ترامیم کی ضرورت ہے، آئینی ترامیم کے لیے ہمارے پاس دو تہائی اکثریت نہیں ہے۔ آئی ایم ایف کو یہی بات سمجھانے کی کوشش کی ہے۔

مشیرخزانہ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ پاکستان تجارتی مرکز اور ٹرانزٹ کےمنصوبے کیلئےکوشاں ہیں، وسطی ایشیاودیگرخطوں کےدرمیان تجارت بڑھانے کے اقدامات کئے ، نئے نظام سے جعل سازی اور کرپشن کا موثر طور پر خاتمہ ہوگا۔

مزید پڑھیں:  فیض حمید نے فیض آباد دھرنے کے دوران استعفے کا کہا، زاہد حامد