وزیراطلاعات فوادچودھری

مہنگائی کے حوالے سے پیکج کا اعلان کرنے جارہے ہیں، فواد چودھری

ویب ڈیسک: وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم مہنگائی کے حوالے سے پیکج کا اعلان کرنے جارہے ہیں جس سے ایک کروڑسے زائد آبادی کوبراہ راست ریلیف ملے گا۔

پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں بڑھنے پرہمیں تشویش ہے ۔ تیل کی قیمتوں میں اضافے کوروکا گیا ہے۔ توانائی کے بحران سے نمٹنے کے لیے بڑے فکرمند ہیں، مہنگائی کے حوالے سے پیکج کا اعلان کرنے جارہے ہیں جس سے ایک کروڑسے زائد آبادی کو براہ راست ریلیف ملے گا۔ وزیراعظم نے پارٹی کو پنجاب میں متحرک ہونے کی ہدایت دی، وقت آنے پر کالعدم تنظیم کے ساتھ معاہدے سے متعلق بتا دیا جائےگا۔

مزید پڑھیں:  مولانا فضل الرحمان کا ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان