گرانفروشوں کیخلاف کارروائی

شہر بھرمیں گرانفروشوں کیخلاف کارروائی ،18 گرفتار

ویب ڈیسک(پشاور) صوبائی دارلحکومت پشاور میں ضلعی انتظامیہ نے گرانفروشوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 18 دکانداروں کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق صدر کے مختلف بازاروں میں دکانوں کا معائنہ کیا۔ کارروائی کے دوران سرکاری نرخ نامے کی عدم موجودگی اور گرانفروشی پر 18 دکانداروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جن میں سبزی و پھل فروش ، جنرل سٹور مالکان ، دودھ و دہی فروش و دیگر دکانداران شامل ہیں۔ ان گرفتار دکانداروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) خالد محمود نے دکانداروں کو سرکاری نرخ نامے پر عمل درآمد کرنے اور نرخ نامے کو دکانوں میں نمایاں جگہ پر آویزاں کرنیکی ہدایت کی ہے. بصورت دیگر انتظامی افسران کو قانونی کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

مزید پڑھیں:  قومی اسمبلی اجلاس طلب، 19 نکاتی ایجنڈا جاری