خیبرپختونخوا میں ڈینگی

خیبرپختونخوا میں ڈینگی کی صورتحال

ویب ڈیسک( پشاور) خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ڈینگی بخار کے 193 نئے مریض رپورٹ کر دئیے گئے ہیں جس کے بعد صوبہ بھر میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 6 ہزار 308 ہوگئی ہے جن میں سے فعال مریضوں کی تعداد 1ہزار 462 ہے جاری سیزن میں اب تک ڈینگی بخار سے 8 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور، صوبے میں ڈینگی پھیلنے کا خدشہ، محکمہ صحت کی جانب سے ایکشن پلان تیار

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ اسپتالوں میں مجموعی طور پر ڈینگی کے 193 مریض زیر علاج ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پشاور میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 120 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، پشاور میں مجموعی طور پر ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 3010 ہو گئی ہے۔ محکمہ صحت نے کہا کہ صوابی اور ہری پور میں 9، مانسہرہ میں 7 اور نوشہرہ میں 6 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:  سعودی وفد کا دورہ معاشی استحکام کا آغاز ثابت ہوگا، شہباز شریف

ادارے نے رپورٹ میں مزید بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبے میں ڈینگی سے 233 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔