بہترین پرندے کا ایوارڈ

بہترین پرندے کا ایوارڈ چمگادڑ کے نام

ویب ڈیسک: لمبی دم والے نایاب چمگاڈروں کو نیوزی لینڈ میں 2021 کے بہترین پرندے کا ایوارڈ دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ پہلی بار ہوا ہے کہ مقابلہ کروانے والے ادارے فوریسٹ اینڈ برڈ نے چمگادڑ کو پرندوں کی فہرست میں شامل کر کے مقابلے کا حصہ بنایا۔

فوریسٹ اینڈ برڈ 17 سالوں سے یہ مقابلہ منعقد کر رہی ہے، جس میں دنیا بھر سے ووٹنگ کے ذریعے بہترین پرندے کا انتخاب کیا جاتا ہے۔ 58 ہزار ووٹ موصول ہونے کے بعد ادارے کا کہنا تھا کہ اس بار مقابلے میں سب سے زیادہ ووٹ ڈالے گئے۔ نایاب چمگادڑ کو 3000 ووٹوں سے برتری حاصل ہوئی۔
پیکا پیکا تو روا نامی چمگادڑ نیوزی لینڈ میں پائے جانے والے چمگادڑوں کی دو اقسام میں سے ایک ہیں۔ ان کا سائز انگوٹھے جتنا ہوتا ہے جب کہ پیدائش کے وقت ان کا سائز شہد کی مکھی جتنا ہوتا ہے۔ اس مقابلے میں دوسرے نمبر پر دنیا کے واحد رات بھر جاگنے اور نہ اڑنے والے طوطے، کاکاپو، کا نام آیا ہے

مزید پڑھیں:  اقوام متحدہ میں رکنیت :امریکا نے فلسطین کی درخواست ویٹو کردی