شہزادہ چارلس

شہزادہ چارلس گرتے گرتے سنبھل گئے

ویب ڈیسک: برطانیہ کے شہزادہ چارلس ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلق کانفرنس میں تقریب کے موقع پر سیڑھیوں سے گرتے گرتے بچ گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شہزادہ چارلس ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلق گلاسگو کانفرنس کی افتتاحی تقریر کے لیے اسٹیج پر جارہے تھے کہ سیڑھیوں پر لڑکھڑا گئے اور فرش پر گرتے گرتے سنبھل گئے۔ شہزادہ چارلس کے اسٹیج پر لڑکھڑاتے وقت ہال میں موجود ہر شخص چند لمحوں کے لیے انتہائی فکر مند ہوگیا تاہم 72 برس کے ولی عہد شہزادہ چارلس نے اعتماد اور توازن بحال رکھا اور تقریر کی۔

مزید پڑھیں:  امریکہ کی نظریں پاک ایران تجارتی معاہدوں پر جم گئیں، پابندیوں کا خطرہ