1200 صحافی قتل

15 سال میں 1200 صحافی قتل

ویب ڈیسک : اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو کے مطابق 2006 سے 2020 کے درمیان دنیا بھر میں 1200 صحافی قتل کیے جا چکے ہیں جب کہ قتل ہونے والے ہر 10 صحافیوں میں سے 9 کے قتل کے کیس حل نہیں ہو سکے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یونیسکو کے ڈائریکٹر جنرل ہر 6 ماہ بعد ایک رپورٹ جاری کرتے ہیں جس میں مختلف ملکوں میں صحافیوں کے خلاف جرائم کی تفصیلات درج ہوتی ہیں۔پاکستان ان ممالک میں شامل ہوچکا ہے جہاں صحافی ناصرف غیر ریاستی عناصر کے ہاتھوں غیر محفوظ ہیں بلکہ انہیں حکومتی اداروں کی جانب سے بھی دبا کا سامنا ہے۔ اقوام متحدہ نے رکن ممالک پر زور دیا تھا کہ وہ صحافت سے وابستہ افراد کے تحفظ کے لیے ٹھوس اقدمات کریں، صحافیوں کے خلاف ہونے والے تشدد کے واقعات پر افسوسناک بات یہ ہے کہ جرائم کرنے والوں کو سزا کا خوف ہی نہیں۔2013

مزید پڑھیں:  سرمایہ کاری کے نئے دور کا آغاز، سعودی وفد پاکستان پہنچ گیا

میں مالی میں دو فرانسیسی رپورٹرز کے قتل کے بعد اقوام متحدہ نے ہر سال 2 نومبر کو صحافیوں پر تشدد کے خلاف عالمی دن منانے کا اعلان کیا۔ اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان میں صحافیوں پر ہونے والے پر تشدد واقعات میں ہر 10 میں سے 9 کیسز میں مجرمان قانون کے شکنجے سے بچ نکلنے میں کامیاب رہے۔ ہر سال 2 نومبر کو اس دن کو منانے کا مقصد صحافیوں پر ہونے والے پر تشدد واقعات کو اجاگر کرنا ہے تاکہ نہ صرف صحافیوں کے خلاف تشدد بند ہوسکے بلکہ مجرموں کوکیفر کردار تک پہنچایا جاسکے ۔

مزید پڑھیں:  ایران کے صدر ابراہیم رئیسی رواں ماہ پاکستان آئیں گے