پانو ٹنل میں حادثہ

مانسہرہ، پانو ٹنل میں حادثہ، 2 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: مانسہرہ کے علاقے ہزارہ ایکسپریس وے کے پانو ٹنل میں کار اور مسافر وین کے مابین تصادم کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق حادثہ بظاہر موٹر کار ڈرائیورکی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے پیش آیا، حادثہ ٹنل کے اندر پیش آنے کی وجہ سے امدادی کارروائی میں دقت پیش آئی۔ ریسکیو 1122 کے عملے نے زخمیوں اور مرنے والوں کی میتوں کو کنگ عبداللہ اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں:  علی امین گنڈاپور اور شبلی فراز کی ضمانت قبل از گرفتاری میں 27 اپریل تک توسیع

دوسری جانب موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ صبح حادثے کے سبب بند کی گئی مانسہرہ ٹنل ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ہے۔ ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ ٹنل میں ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین آج پہلا ٹاکرا ہوگا