کابل اسپتال حملہ

کابل میں اسپتال پر حملہ، 23 جاں بحق، 50 زخمی

ویب ڈیسک : افغانستان کے دارالحکومت کابل کے سردار دائود خان اسپتال پر داعش کے حملے میں کم ازکم 23 افراد کے مارے جانے کی اطلاعات ملی ہیں جبکہ درجنوں افراد اس حملے میں زخمی بھی ہوئے ہیں۔

مقامی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق اسپتال کے گیٹ کے قریب دھماکا سنا گیا جس کے بعد دہشتگرد اسپتال میں داخل ہو گئے۔ طالبان کے ایک عہدیدار کے مطابق اسپتال کے دو مختلف مقامات پر دھماکے کئے گئے ہیں۔ اسپتال میں کام کرنے والی ایک نرس نے بتایا کہ حملہ آور اسپتال میں داخل ہوچکے ہیں اور سامنے آنے والے ہر شخص کو گولی مار رہے ہیں. اسپتال کے مختلف حصوں میں نعشیں اور زخمی موجود ہیں۔ آخری اطلاعات کے مطابق حملہ آوروں کے خلاف آپریشن کے لئے طالبان جنگجو بھی موقع پر پہنچ چکے ہیں اور فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے 200 دن مکمل، 34 ہزار سے زائد فلسطینی شہید