چینی مزید مہنگی

چینی مزید مہنگی،130 تا 140روپے میں فی کلو

ویب ڈیسک: چینی کی فی کلوگرام قیمت 130تا 140 روپے اور بوری کی قیمت 6 ہزار 300 روپے تک پہنچ گئی، مارکیٹ میں چینی کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ پشاور میں چینی کا پرچون نرخ تاریخ کی بلند ترین پر پہنچ گیا اور مارکیٹ میں چینی 130سے 140روپے تک فروخت ہو رہی ہے۔ بڑے بڑے ڈیلرز نے کروڑوں روپے کے پرانے سٹاک کو بھی نئی قیمتوں میں فروخت کرنا شروع کر دیا۔

مزید پڑھیں:  ایرانی صدر کل لاہور اور کراچی کا دورہ کریں گے

ادھر چینی کی قیمت میں مسلسل اضافے کے باعث مٹھائی کی قیمتوں میں ڈھائی سو روپے تک اضافہ ہوا ہے، اے، بی، سی اور ڈی کیٹگری کی مٹھائیوں کی قیمتوں میں بتدریج اضافہ ہوا ہے جبکہ بعض مٹھائی فروشوں نے خود ساختہ طور قیمتیں مقرر کر دی ہیں۔

مزید پڑھیں:  بٹ خیلہ : موٹر سائیکل حادثے میں 3نوجوان جاں بحق