بجلی مزید مہنگی

بجلی مزید 1 روپیہ 68 پیسے یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

ویب ڈیسک: نیپرا نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں ایک روپے 68 پیسے فی یونٹ تک اضافے کی درخواست پر سماعت مکمل کرلی، اضافے کی صورت میں بجلی کا اوسط ٹیرف 15 روپے 36 پیسے فی یونٹ ہوجائے گا۔ حکومت کی جانب سے بجلی 1 روپے 68 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی تیاری کر لی گئی، حتمی منظوری نیپرا کی جانب سے ڈیٹا کے جانچ پڑتال کے بعد دی جائیگی۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم کا نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، یادگار شہدا پر حاضری

چینی مزید مہنگی،130تا 140روپے میں فی کلو

سماعت کے موقع پر چیئرمین نیپرا نے کہا کہ اضافے سے غریب عوام پر مزید بوجھ پڑے گا، بہتر ہے حکومت ایک بار نظرثانی کرلے، آپ کو 300 یونٹ والے صارفین کا تحفظ کرنا چاہیے تھا۔ دوسری جانب کے الیکٹرک صارفین کے لیے ستمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 3 روپے 45 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی سماعت آج بدھ کو ہوگی ۔

مزید پڑھیں:  عثمان ڈار کو مشروط طور پر عمرے پر جانے کی اجازت