ذخیرہ اندوز

پشاور کے 450 ذخیرہ اندوزوں کے خلاف آپریشن کا فیصلہ

ویب ڈیسک: چینی ، آٹا ، گھی ، دالوں سمیت اشیائے خوردونوش کے 450 ذخیرہ اندوزوں کی نشاندہی کر دی گئی ہے۔ ذخیرہ اندوز تاجروں کے خلاف وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے آپریشن کا فیصلہ کیا ہے ان کے گوداموں ، دکانوں کی نگرانی خصوصی طور پر شروع کر دی گئی ہے۔


پنجاب سے آنے والے بڑے بڑے ٹرکوں کی تفصیلات روزانہ کی بنیاد پر حاصل کی جارہی ہے، اشرف روڈ ،رام پورہ ، فقیر آباد ، جی ٹی روڈ ، کوہاٹ روڈ چارسدہ روڈ ، پیپل منڈی ، حیات آباد ، ٹائون ، سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں ابتدائی طور پر 450 بڑے بڑے ذخیرہ اندوزوں کی نشاندہی کی گئی ہے جو کہ آٹا ، چینی ، گھی ، دالوں سمیت دیگر اشیائے خوردونوش کی ذ خیرہ اندوزی کر کے مہنگے داموں فروخت کر رہے ہیں ۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل کے ساتھ معاہدہ کرنے پر گوگل ملازمین کا احتجاج اور دھرنا


ذرائع نے بتایا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ان 450 بڑے بڑے تاجروں کی نشاندہی کی ہے جنہوں نے گزشتہ دو مہینوں کے دوران کروڑوں روپے کی ذخیرہ اندوزی کی ہے اور مہنگے داموں اشیائے خوردونوش فروخت کر رہے ہیں جن میں بعض اہم تاجر رہنما بھی شامل ہیں۔ ذخیرہ اندوزں پر ہاتھ ڈالنے کے لئے ان کا ایف بی آر سے ٹیکس ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  لاہور میں پی ٹی آئی کے جلسوں کی اجازت کے حوالے سے کارروائی شروع