کوہاٹ میں نشئی

کوہاٹ میں نشئی نے باپ ،بیوی اور بیٹی کو قتل کر دیا

ویب ڈیسک: کوہاٹ کے نواحی علاقہ پایا میں نشئی شخص نے فائرنگ کر کے اپنے باپ، بیوی اور بیٹی کو قتل کر دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ مقتولین اپنے گھر میں سوئے ہوئے تھے. کہ ملزم نے ان پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔ پولیس وقوعہ پر پہنچی تو ملزم فرار ہو چکا تھا۔ مقامی لوگوں کے مطابق ملزم آئس سمیت مختلف نشہ آور اشیا استعمال کرنے کا عادی ہے۔

مزید پڑھیں:  ٹھنڈیانی :محکمہ جنگلات کی گاڑی کو حادثہ :ایک فارسٹ گارڈ جاں بحق ،دو زخمی