پاکستان 9 سال بعد

پاکستان 9 سال بعد سیمی فائنل میں

ویب ڈیسک: گروپ 2 میں پہلے نمبر پر رہنے کی صورت میں پاکستان اپنا سیمی فائنل ابوظہبی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان 9 سال بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل تک پہنچنے میں کامیاب ہو گیا ہے، جس کے بعد شائقین کرکٹ کی جانب سے سوال کیا جا رہا ہے کہ پاکستان اپنا سیمی فائنل کس میدان اور کس ٹیم کیخلاف کھیلے گا۔

حریف کو موقع دیا تو بازی ہاتھ سے نکل جائے گی

اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ گروپ 2 میں پاکستان اس وقت تمام چاروں میچز جیت پر پہلے نمبر پر موجود ہے، اگر پاکستان سکاٹ لینڈ کیخلاف بھی فتح حاصل کر لیتا ہے، تو اس صورت میں پاکستان گروپ 2 کی لیڈنگ ٹیم ہو گی اور یوں پاکستان اپنا سیمی فائنل ابوظہبی کرکٹ اسٹیڈیم میں گروپ 1 میں دوسرے نمبر پر رہنے والی ٹیم کیخلاف کھیلے گا۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کی اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی پر پابندی کی حمایت

واضح رہے کہ پاکستان 9 سال بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل تک پہنچنے میں کامیاب ہو گیا، جس کے بعد دنیا بھر کے شائقین اور ماہرین کرکٹ پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا بادشاہ قرار دینے لگے ہیں۔ پاکستان پانچویں مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل تک پہنچنے میں کامیاب ہو گیا۔ اب تک کل 7 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ٹورنا منٹس میں پاکستان صرف 2014 اور 2016 کے ایڈیشنز میں سیمی فائنل مرحلے تک پہنچنے میں ناکام رہا تھا۔ 14 سال کے دوران کھیلے گئے 7 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ٹورنامنٹس کے دوران پاکستان کبھی بھی گروپ مرحلے کے تمام میچز جیتنے میں کامیاب نہیں ہوا۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم کی چینی سفارتخانے آمد،شہریوں کی ہلاکت پر تعزیت