بابر اعظم نمبر ون

بابر اعظم ٹی ٹونٹی کے بھی نمبر ون بیٹر بن گئے

ویب ڈیسک: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ٹی ٹونٹی کی بیٹنگ ریٹنگ میں نمبر ون پوزیشن پر براجمان ہوگئے۔ امارات میں جاری ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں نمیبیا کے خلاف میچ کے دوران انہوں نے شاندار اننگز کھیلتے ہوئے 70 رنز سکور کئے۔ جس کے بعد آئی سی سی کی ٹی ٹونٹی بیٹنگ رینکنگ میں وہ سرفہرست مقام پر پہنچ گئے۔


ورلڈکپ کے چار میچوں میں لگاتار دو نصف سنچریاں بنا کر انہوں نے انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان کو پیچھے چھوڑدیا ہے۔ بابر جو افغانستان کے خلاف میچ میں 51 اور نمیبیا کے خلاف 70 رنز بنا کر پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچانے کا باعث بنے اپنے کیریئر میں چھٹی بار ٹی ٹونٹی کی بیٹنگ رینکنگ میں پہلے نمبر پر پہنچے ہیں۔

مزید پڑھیں:  بابر اعظم کو ایک بار پھر کپتان قومی ٹیم بنائے جانے کا امکان


27 سالہ بابر اعظم نے پہلی بار 28 جنوری 2018 کو ٹاپ پوزیشن حاصل کی تھی۔ وہ اس وقت ون ڈے رینکنگ میں بھی نمبر 1 پوزیشن پر ہیں۔ بابر اعظم کے ٹی ٹونٹی میں 834 ریٹنگ پوائنٹس ہیں جبکہ ڈیوڈ ملان ان سے 36 پوائنٹس پیچھے ہیں۔ ٹورنامنٹ میں انگلینڈ کے کھلاڑیوں کی شاندار پرفارمنس نے بھی ان کی درجہ بندی بہتر کیا ہے

انگلش ٹیم کے اوپنرز جوس بٹلر اور جیسن رائے بل ترتیب نویں اور 14ویں پوزیشن کے حقدار قرار پائے ہیں۔
بٹلر نے سری لنکا کے خلاف پہلی ٹی ٹونٹی سنچری بنانے کے بعد کیریئر کی بہترین نویں پوزیشن پر پہنچنے کے لیے آٹھ درجے بہتری حاصل کی ہے جب کہ جیسن رائے پانچ درجے ترقی پاکر 14ویں نمبر پر ہیں۔

مزید پڑھیں:  قومی ٹیم کی قیادت ایک بار پھر بابراعظم جو ملنے کا امکان


بائولنگ میں سری لنکا کے لیگ اسپنر وینندو ہسرنگا نے جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے خلاف لگاتار دو مرتبہ تین وکٹیں لینے کے بعد اپنے کیریئر میں پہلی بار پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ تازہ ترین رینکنگ میں سرفہرست چار بائولرز اسپنر ہیں، انگلینڈ کے عادل رشید نے افغانستان کے راشد خان کو پیچھے چھوڑ کر کیریئر کی بہترین 730 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ آل راونڈرز کی فہرست میں محمد نبی 271 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ شکیب الحسن کے ساتھ سرفہرست ہیں۔