64019e24 d5df 4b56 9e71 a53f2357228a

پی آئی اے جہاز پاکستانیوں کو واپس لانے تاشقند اور دو شمبے پہنچ گئے

اسلام آباد:پی آئی اے کے جہاز محسور پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کیلئے تاشقند اور دو شمبے پہنچ گئے ۔فلائیٹ آپریشن بند ہونے کی وجہ سے دو ہفتے سے پھنسے پاکستانیوں نے وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے اپیل کی تھی۔ حکومت پاکستان کی خواہش پہ سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک نے فوری طور پر طیارہ پیش کیا اور بروقت فلائیٹ کے انتظامات کئے پی آئی اے کی خصوصی پرواز پی کے 9813 دوپہر 2 بجے 148 ہم وطنوں کو واپس لے کے پہنچے گی. سی ای او پی آئی اے ارشد ملک کا کہنا تھا کہ پی ائی اے کا ایک اور خصوصی طیارہ عراق میں پھنسے پاکستانیوں کو لانے کیلئے رات کو بغداد کیلئے پرواز بھرے گا.عراق میں پھنسے 161 پاکستانی خصوصی پرواز پی کے 9814 کے ذریعے وطن واپس آئیں گے .وزیراعظم پاکستان اور قومی کورڈینیشن کمیٹی لمحہ بہ لمحہ معلامات پر نظر رکھے ہوئے ہیں . تمام مسافروں نے ایک وڈیو پیغام میں حکومت اور پی آئی اے کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے . انہوں نے کہا کہ تما م مسافروں کا سواب ٹسٹ لیا جائے گا اور نتیجہ آنے تک سب کو 24 گھنٹے کے لئے مقامی ہوٹل میں قر نطینہ میں بھیجا جائے گا. اس موقع پر سی ای او ارشد ملک کا خصوصی پیغام ہے کہ پی آئی اے ہر قومی خدمت میں ایک قدم آگے کھڑی ہوتی ہے .جب بھی ملک کو ضرورت پڑی پی آئی اے تمام وسائل برقرار لاتے ہوئے خدمات سرانجام دے گی ارشد مکل نے مزید کہا کہ پی آئی اے کا فضائی عملہ قومی ہیروز ہیں جو خطرات کے باوجود بیرون ملک بے یارومددگار ہم وطنوں کو واپس لانے کیلئے مستعد اور سرگرم ہے.

مزید پڑھیں:  امریکی محکمہ خارجہ کا غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے منفی اثرات کا اعتراف