کوکنگ آئل اضافہ منسوخ

گھی، کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافہ منسوخ

ویب ڈیسک :یوٹیلٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز کے گھی اور کوکنگ آئلز کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکشن منسوخ کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز پر کوکنگ آئل 65 روپے تک فی لیٹر مہنگا کیا گیا تھا جب کہ گھی کی فی کلو قیمت میں 53 روپے تک اضافہ ہوا تھا ۔ اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ یوٹیلٹی اسٹورز پر قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کےمہمانوں پربری نظرڈالنےوالےہردہشتگردکاخاتمہ کرینگے،آرمی چیف

تاہم یہ اضافہ ایک ایسے وقت کیا گیا جب وزیراعظم قو م سے خطاب میں مہنگائی کے شکار عوام کے لئے ریلیف پیکچ کا اعلان کر رہے تھے۔ اس دوران یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی اور آئل کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان ہوتے ہی سوشل میڈیا پر صارفین نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لینا شروع کر دیا جس کے بعد حکومت نے یہ اضافہ روکتے ہوئے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن واپس لے لیا۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بھی یوٹیلٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز کے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا۔حالیہ اضافے کا اعلان ایسے وقت کیاگیا جب وزیراعظم قوم سے خطاب کے دوران غریبوں کیلئے ریلیف پیکج کااعلان کررہے تھے ۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی وحشیانہ بمباری رمضان میں بھی جاری، 27 فلسطینی شہید