بلدیاتی انتخابات

جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی انتخابات پر حکومت کو تحفظات

ویب ڈیسک :خیبر پختونخوا حکومت نے جماعتی بنیادوں پر انتخابات مرحلہ وار کرانے کے حوالے سے اپنے تحفظات کے اظہار کیلئے 4 وزرا پر مشتمل خصوصی کمیٹی تشکیل دیدی ۔کمیٹی آج الیکشن کمیشن حکام سے ملاقات کر کے صوبائی حکومت کے تحفظات سے انہیں آگاہ کریگی۔ گزشتہ روز صوبائی کابینہ کے اجلاس میں پشاور ہائی کورٹ کی جانب سے جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی انتخابات کرانے کے فیصلے پر بحث کی گئی اس موقع پر چار وزرا پر مشتمل خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں صوبائی وزیر اطلاعات و اعلی تعلیم کامران بنگش، صوبائی وزیر شہرام ترکئی، صوبائی وزیر صحت و خزانہ تیمور سلیم جھگڑا اور شوکت یوسفزئی شامل ہیں ۔

مزید پڑھیں:  تربت حملے میں شہید سپاہی نعمان فرید کی نماز جنازہ ادا

کمیٹی الیکشن کمیشن حکام سے ملاقات کر کے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے صوبائی حکومت کے خدشات سے انہیں آگاہ کرے گی۔ اس حوالے سے کامران بنگش نے بتایا کہ الیکشن کمیشن کو 21 اکتوبر کو بلدیاتی انتخابات دو مراحل میں الگ الگ کرانے کی تحریری استدعا کی گئی تھی ۔عدالت نے فیصلہ کیا کہ ویلج اور نیبرہڈ کے انتخابات جماعتی بنیادوں پر ہوں اگر جماعتی بنیادوں پر انتخابات ہوں تو امیدواروں کو ٹکٹ جاری کرنے کے سلسلے میں مشکلات درپیش ہیں آج کمیٹی الیکشن کمیشن حکام سے ملاقات کریگی ۔

مزید پڑھیں:  عثمان ڈار کو مشروط طور پر عمرے پر جانے کی اجازت