نوسر باز خواتین

پشاور میں نوسر باز خواتین 60 تولے سونا لے اڑیں

ویب ڈیسک : فقیرآباد کے علاقے زریاب کالونی میں دو نوسر باز خواتین دھوکہ دہی سے گھر سے تقریبا 60 تولے سونا لے کر رفو چکر ہوگئیں. آخری اطلاعات تک واردات کی ایف آئی آر درج نہ ہوسکی۔

پولیس نے موقف اپنایا ہے کہ پیسہ ڈبل کرنے کے چکر میں گھر کی خواتین نے خود سونا حوالے کیا. تاہم متاثرہ خاتون کی درخواست پر تفتیش شروع کردی گئی۔ تھانہ فقیرآباد پولیس کے مطابق انہیں زریاب کالونی کی رہائشی خاتون نے درخواست دی ہے کہ ان کے گھر دو نامعلوم خواتین آئی تھیں. جو گھر سے 60 تولے کا سونا چوری کرکے فرار ہوگئیں۔

مزید پڑھیں:  پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ، امریکی پابندیوں کا خطرہ منڈلانے لگا

فقیرآباد پولیس نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ انہیں لالچ دیا گیا. کہ اگر وہ انہیں پیسے یا سونا دیں گی تو انہیں ڈبل منافع دیا جائے گا جس کے بعد انہوں نے تقریبا 60 تولے سونا خواتین کے حوالے کیا اور باقاعدہ انہیں رکشے تک چھوڑا گیا جس کے بعد وہ رفوچکر ہوگئیں۔ پولیس نے بتایا کہ گھر کی ملازمہ کو بھی کیس میں شامل تفتیش کیا جائے گا. دوسری جانب آخری اطلاعات تک واقعہ کا مقدمہ درج نہ ہوسکا تھا جبکہ پولیس نے قریبی سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج پر بھی کام شروع کردیا ہے تاکہ نوسرباز خواتین کی شناخت کی جاسکے۔

مزید پڑھیں:  عثمان ڈار کو مشروط طور پر عمرے پر جانے کی اجازت