ویل پیڈ انڈیا

” ویل پیڈ انڈیا ” ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

ویب ڈیسک :بھارت افغانستان سے کیوں ہارا ؟ افغانستان کے کرکٹ مداحوں سے زیادہ یہ فکر پاکستان کے کرکٹ شائقین کو ستا رہی ہے۔

افغانستان کے خلاف بھارتی ٹیم کی شاندار کارکردگی کو سراہنے کی بجائے ان پاکستانیوں نے سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر اسے کھلے عام فکسنگ قرار دیتے ہوئے جہاں افغانستان کے کھلاڑیوں کو نقد سنانی شروع کردیں وہیں بھارتی ٹیم کے حوالے سے ”ویل پیڈ انڈیا ” کا ٹرینڈ بھی چل پڑا۔ ایک طرف پاکستان کے کرکٹ مداح دونوں ٹیموں کے درمیان ٹاس کے دوران افغان اور بھارتی کرکٹ ٹیموں کے کپتانوں کے مابین ہونے والی گفتگو کو میچ فکسنگ سے جوڑتے رہے تو دوسری طرف افغانستان کی ٹیم کے بائولر ز کی کارکردگی کو بھی مشکو ک ثابت کرنے پر لگے رہے۔ ویل پیڈ انڈیا کے اس ٹرینڈ میں ہونے والے تبصروں کی بھرمار میں چند دل جلوں کی ہٹے کٹے تبصرے آ پ بھی دیکھ لیں۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین آج پہلا ٹاکرا ہوگا

علی رضا نامی ٹویٹر صارف نے لکھا ”رشوت لینے والا اور دینے والا دونوں سیمی فائنل میں داخل نہیں ہوں گے ،انشا اللہ”

شاکر موسی نامی صارف نے ٹویٹ کی”کرکٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ دو ٹیموں کے بائیس کھلاڑی ایک ٹیم کو جتوانے کے لئے میدان میں اترے”

بہت سے صارفین کا خیال ہے کہ افغان ٹیم کے سینئر کھلاڑی اصغر افغان نے عین ٹورنامنٹ کے بیچ اس لئے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا کیوں کہ وہ اس گندے عمل کا حصہ بننا نہیں چاہتے تھے۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹاکرا کل ہوگا

عمران خان نامی ایک صارف نے لکھا ”بھارت کے لئے سیمی فائنل میں پہنچنے کا ایک ہی راستہ ہے اگر ان کی جانب سے نیوزی لینڈ کی ٹیم کو جعلی ای میلز بھیج دی جائیں اور وہ سیکیورٹی کے بہانے امارات چھوڑ کر چلے جائیں”

ایک اور صارف حسن خان نے سوال اٹھایا ”پاکستان سے ہارنے کے بعد افغان کھلاڑی رو پڑتے ہیں تاہم بھار ت سے شکست کے بعد وہ باچھیں کھلا رہے تھے جو میچ فکسنگ کا بڑا ثبوت ہے”