بورس جانسن

ماسک کیوں نہیں پہنا ؟ بورس جانسن پھر تنقید کی زد میں

ویب ڈیسک :برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن ماسک نہ پہننے پر ایک بار پھر شدید تنقید کی زد میں آگئے۔گلاسکو میں ایک سمینار کے دوران وہ 95 سالہ ماہر ماحولیات ڈیوڈ ایٹنبرو کے ساتھ بیٹھے پائے گئے۔

جنہوں نے ماسک پہنا ہوا تھا تاہم بورس جانسن بغیر ماسک کے ان کے انتہائی قریب بیٹھے ہوئے تھے۔اس سیمنار کی ویڈیو سامنے آتے ہی بورس جانسن پر تنقید شروع ہو گئی۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این پر ان سے جب اس حوالے سے استفسار کیا گیا تو انہوں نے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ” میں اس لمحے بھول گیا تھا” تاہم ان کے اس جواب پر تنقید کا سلسلہ تھمنے کی بجائے مزید تیز ہوگیا ،سوشل میڈیا سائٹس پر صارفین سوال اٹھاتے رہے کہ ایک انتہائی ذمہ دار شخصیت کی جانب سے صرف معذرت خواہی کافی نہیں ہے ۔

مزید پڑھیں:  ایران نے اصفہان پر اسرائیلی حملے کا بیان مسترد کر دیا