اسکاٹش وکٹ کیپر

پورا انڈیا تمہارے پیچھے ہے اسکاٹش وکٹ کیپر کی ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک :ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں گزشتہ روز نیوزی لینڈ اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان ہونے والے میچ میں اسکاٹش وکٹ کیپر میتھیو کراس کی اپنے بولر کو یہ کہتے ‘پورا انڈیا آپ کے پیچھے ہے. ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر اسکاٹ لینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہوگیا۔ ویڈیو کلپ میں اسکاٹ لینڈ کے وکٹ کیپر میتھیو کراس کو اپنی ٹیم کے بولر سے کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے. کہ Whole India behind you ( .پورا انڈیا تمہارے پیچھے کھڑا ہے) ۔اگر اسکاٹ لینڈ نیوزی لینڈ کے خلاف جیت جاتا تو بھارت کے لیے سیمی فائنل میں جانا آسان ہوجاتا۔ خیال رہے کہ گروپ ٹو کے سپر 12 مرحلے میں بھارت نے افغانستان کو 66 رنز سے شکست دی. بھارت کے 210 رنز کے جواب میں افغان ٹیم صرف 144 رنز بنا سکی۔