پنجاب کی آدھی آبادی کو ٹیکا لگ چکا

ویب ڈیسک: پنجاب ملک بھر میں ویکسینیشن کی دوڑ میں اول نمبر پر ہے جس کی نصف سے زیادہ آبادی کم از کم ویکسین کی ایک خوراک لے چکی ہے۔ صوبے کی 52 فیصد آبادی کو ٹیکا لگ چکا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے جمعرات کو ٹویٹ کیا کہ خیبرپختونخوا میں 48 فیصد، سندھ 40 فیصد اور بلوچستان میں 17 فیصد افراد کی جزوی یا مکمل ویکیسی نیشن ہو چکی ہے۔ ان کی ٹویٹ کے مطابق اسلام آباد 87 فیصد، آزاد جموں وکشمیر میں 59 فیصد اور گلگت و بلتستان میں 54 فیصد ویکسینیشن کی گئی ہے۔