حادثات

شیر گڑھ اور ہاتھیان میں حادثات، شادی سے دو روز قبل دولہا جاں بحق

ویب ڈیسک(شیرگڑھ) ہاتھیان اور شیرگڑھ میں ٹریفک حادثات میں تین افراد جاں بحق جبکہ خاتون سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔ مرنے والوں میں ایک نوجوان کی اتوار کو شادی تھی ۔ پہلا حادثہ ہاتھیان جیوڑ روڈ پر ڈھیری کلے کے قریب پیش آیا جہاں رات کی تاریکی میں دو تیز رفتار موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں 28 سالہ نوجوان زوار سکنہ غنو ڈھیری لوند خوڑ جاں بحق جبکہ 28 سا لہ شایان اور 20 سالہ ظہور سکنہ بابو محلہ ہاتھیان شدید زخمی ہوگئے ۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی فوج کے شمالی غزہ میں دوبارہ حملے، 79 فلسطینی شہید

زوار خان کی اتوار کو شادی تھی او ر موٹر سائیکل پر اپنی شادی کے دعوت نامے تقسیم کر رہا تھاکہ حادثے کا شکار ہوگیا دوسرے واقعے میں شیر گڑھ کا رہائشی 21 سالہ فیصل ولد محمدی شاہ سکنہ سیرئی محلہ اپنی خالہ کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ حادثے کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں فیصل خان جاں بحق جبکہ اس کی خالہ شدید زخمی ہوگئیں۔ تیسرے واقعے میں میاں گانوں سیری کا رہائشی نوجوان جنید ولد محمد زادہ موٹر سائیکل پر شیرگڑھ جا رہاتھا کہ دارالعلوم اسلامیہ عربیہ شیرگڑھ کے قریب مین مالاکنڈ روڈ پر ٹرک کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا متوفی کو بعد ازاں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا حکومت کا وکلا اور کسٹمز ایجنٹس پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ