سوشل میڈیا

کتنا ریلیف ملے گا،سوشل میڈیا پردلچسپ بحث جاری

ویب ڈیسک (پشاور)وزیراعظم کی جانب سے ریلیف پیکج کے حق اور اس کی مخالفت میں سوشل میڈیا پر بیانات کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اس سلسلے میں مختلف ماہرین معاشیات نے ریلیف پیکج سے یومیہ طور پر عوام کو فائدے کے اعداد وشمار شیئر کئے ہیں جس کے مطابق اس پیکج سے یومیہ پانچ روپے کا فائدہ ہر شہری کو ہوگا جبکہ حکومتی ممبران اس پیکج کو تاریخی قرار دے درہے ہیں وزیراعظم کا ریلیف پیکج ایک ایسے وقت میں اعلان کیا گیا ہے مہنگائی کے لحاظ سے پاکستان جنوبی ایشیاء میں پہلے نمبر پر کھڑا ہے اور پٹرولیم مصنوعات، بجلی، گیس اور آٹا اور چینی کے علاوہ سبزیوں کے نرخ بھی آسمان پر پہنچ گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  نوشکی دہشتگرد حملے میں ملوث4ملزمان گرفتار کرلئے گئے

سوشل میڈیا صارفین کے مطابق 120 ارب روپے کے پیکج سے انہیں ماہانہ بنیادوں پر کئی ہزار روپے کی بچت ہوگی چار افراد پر مشتمل خاندان یعنی میاں، بیوی اور دو بچے اگر ماہانہ چالیس کلو آٹا، 4 کلو گھی اور چار کلو دالیں خریدے گا تو اس کا بل تقریبا 4 ہزار روپے بنتا ہے اس میں سے اگر ایک ہزار روپے کی مدد ہو جائے تو ایک غریب آدمی کو کچھ نہ کچھ فرق پڑے گا تاہم ماہرین معاشیات کا کہنا ہے کہ اس پیکج سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا مثلا حکومت نے 120 ارب روپے کا پیکج 6 مہینوں کیلئے اعلان کیا ہے یہ پیکج 13 کروڑ شہریوں کو فراہم کیا جائے گا۔ 6 مہینے کیلئے ہر فرد کو 923 روپے اور ایک مہینے کیلئے مذکورہ شہریوں کو 154 روپے کا فائدہ ہوگا اس طرح یومیہ پانچ روپے اس پیکج سے 13 کروڑ عوام کی بچت ہوگی۔

مزید پڑھیں:  پشاور، بشام واقعہ کے بعد این سی پی گاڑیوں کیخلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ