مولوی امیر شاہ میموریل وومن اینڈ چلڈرن ہسپتال

مولوی جی ہسپتال ایل آر ایچ کے حوالے کرنے پر خاموشی

ویب ڈیسک (پشاور) مولوی امیر شاہ میموریل وومن اینڈ چلڈرن ہسپتال ہشت نگری کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے تحت کرنے کی تجویز پر خاموشی اختیار کرلی ہے مریضوں کے مسائل کے پیش نظر ایل آر ایچ انتظامیہ نے محکمہ صحت سے مولوی امیر شاہ ہسپتال حوالے کرنے کی درخواست کی تھی جس پر ایک سال بعد بھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کے گائنی بلاک کی تزین اور تعمیر ومرمت کی وجہ سے وارڈز منتقل کرنے کیلئے محکمہ صحت کو مولوی امیر شاہ میموریل ہسپتال ہشت نگری ایم ٹی آئی کے حوالے کرنے کی درخواست بھیجی گئی تھی لیکن تاحال اس پر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ذرائع کے مطابق یہ مراسلہ ایل آر ایچ کے بورڈ آف گورنر کے چیئر مین پروفیسر ڈاکٹر نوشیروان برکی نے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو بھیجا تھا جس میں انہوں نے نشاندہی کی تھی کہ گائنی بلاک میں کام شروع کرنے کی وجہ سے بستروں کی استعداد کم ہونے کے امکان پر مولوی امیر شاہ ہسپتال میں بندوبست کیا جائے کیونکہ نزدیک ہونے کی وجہ سے مولوی امیر شاہ ہسپتال میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے امراض نسواں بلاک کا قیام آسان ہوگا ۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت، امن و امان کے حوالے سے گرینڈ جرگہ کا انعقاد، تمام تجارتی مراکز بند
مزید پڑھیں:  بجٹ 25-2024 کیلئَے سفارشات تیار، پینشن اور جامعات کے اخراجات پر فوکس

مراسلہ میں یہ بھی واضح کردیا گیا تھا کہ صوبائی حکومت نے چند سال قبل مولوی امیر شاہ ہسپتال کو ایل آر ایچ کے زیر انتظام کردیا تھا لیکن اس فیصلے پر عمل نہیں ہوا ہے۔ ​ذرائع نے بتایا کہ ایل آر ایچ کی طرف سے بھیجی گئی اس تجویز پر محکمہ صحت کی طرف سے کسی قسم کا ایکشن نہیں لیا گیا ہے جس کی وجہ سے مولوی امیر شاہ وومن اینڈ چلڈرن ہسپتال کا مذکورہ فائدہ اس نظام کو نہیں پہنچ رہا ہے