اقبال پلازہ

اقبال پلازہ کے قریب چھاپہ، دو افراد چھت سے کود گئے

ویب ڈیسک(پشاور) تھانہ فقیرآباد کی حدود اقبال پلازہ کے قریب چھاپے کے دوران دو مبینہ رہزن چھت سے کود گئے جو گر کر زخمی ہوگئے جنہیں پولیس نے حراست میں لے لیا۔

ملزمان کے قبضہ سے چھینی گئی رقم اور موبائل فونز بھی برآمد کر لئے گئے۔ مدعی نقیب اللہ نے فقیر آباد پولیس کو رپورٹ کی کہ اقبال پلازہ کے قریب نامعلوم مسلح افراد اس سے نقد رقم اور قیمتی موبائل چھین کر فرار ہو گئے ۔ واردات کے بعد ملزمان کے ڈیرے واقع منکرائو پر چھاپہ مارا گیا ، اس دوران ملزمان پولیس ٹیم کو دیکھتے ہی چھت سے کود کر فرار ہونے کی کوشش کررہے تھے ، ملزمان کی شناخت ذیشان ولد سجید گل اور افنان ولد عصمت اللہ کے نام سے ہوئی ہے دونوں ملزمان نے دوران تفتیش راہزنی کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا۔

مزید پڑھیں:  حکومت خیبرپختونخوا اور عالمی ادارہ صحت کے درمیان اشتراک کار بڑھانے پر اتفاق