منیب بٹ سیمی فائنل

رشوت دینے اور لینے والا سیمی فائنل میں نہیں جاسکے گا

ویب ڈیسک: پاکستانی اداکار منیب بٹ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت اور افغانستان کے میچ کے بعد سوشل میڈیا پر دونوں ٹیموں کے لیے طنزیہ پیغام جاری کیا ہے۔

منیب بٹ نے ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ ’انشاءاللّہ! رشوت دینے والا اور رشوت لینے والا دونوں سیمی فائنل میں داخل نہیں ہوں گے۔‘ اداکار نے اپنے ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ ’فِکس میچ‘ کا بھی استعمال کیا۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن

اُنہوں نے اپنے اگلے ٹوئٹ میں بھارتی کرکٹ ٹیم اور افغان کرکٹ بورڈ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’ہار کے جیتنے والے بازیگر کہتے ہیں اور جان کر ہارنے والے کو کاریگر کہتے ہیں۔‘

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دو روز قبل ہونے والے بھارت اور افغانستان کے درمیان سپر 12 میں گروپ 2 کے میچ کو سوشل میڈیا صارفین نے ’فکس‘ قرار دیا تھا۔